اسلام آباد: (یواین پی) پاکستانی ٹی وی و فلم اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی نئی فلم ‘‘ہیر مان جا’’ کی عکسبندی مکمل کر لی گئی۔ لالی وڈ فلم عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی.میڈیا رپورٹس کے مطابق اصفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی روم کوم فلم ‘‘ہیر مان جا’’ کی عکسبندی مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ فلم میں اداکارہ حریم فارق اور علی رحمن خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں عابد علی، فیضان شیخ، موجز حسن اور شمائیل شامل ہیں۔ فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائیگی۔یاد رہے کہ حریم اور علی رحمن 2017 میں بننے والی فلم ’پرچی‘ میں بھی اہم کردار نبھا چکے ہیں، تاہم حریم فاروق کا کہنا ہے کہ نئی فلم پرچی سے مختلف ہو گی۔