لندن(یواین پی) یونیورسٹی آف لندن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو وکالت کی ڈگری سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف لندن کے کنویکیشن میں والدین کے ہمراہ شرکت کی اور انہیں وکالت کی ڈگری دی گئی۔اداکارہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جن میں سے ایک میں وہ اپنے والدین کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آرہی تھیں۔ماورا حسین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنے شوبز کریئر کے ساتھ تعلیم بھی مکمل کرسکوں گی، مگر آج مجھے بے حد خوشی ہے کہ سب کی دعاؤں کی بدولت میں اسٹیج پر موجود ہوں‘۔ اداکارہ نے اپنے والدین اور مداحوں کا شکاریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب لاہور میں شاہ حسین نامی شخص کے قاتلانہ حملے سے متاثر ہونے والی وکالت کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے بھی سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا کہ انہوں نے بھی یونیورسٹی آف لندن سے لاء کی ڈگری حاصل کرلی۔