نئی دہلی: (یوا ین پی) مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت بھر میں کشمیریوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا، کشمیری مسلمانوں پر تشدد معمول بن گیا، بھارتی صحافی بھی ظلم کیخلاف پھٹ پڑے، برکھا دت نے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والا تشدد ہی بغاوت کی وجہ ہے۔کشمیریوں پر ظلم وستم کیخلاف بھارتی صحافی بھی بول اٹھے، معروف صحافی برکھا دت کا کشمیری دکانداروں پر انتہا پسندوں کے تشدد کیخلاف ٹویٹ، برکھا دت نے کشمیری تاجروں پر تشدد کی وڈیو شیئر کرتے ہو ئے لکھا کہ یہ تشدد ہی بغاوت کی وجہ ہے۔واضح رہے کہ لکھنو میں انتہا پسندوں نے کشمیری دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔