بھار ت کی پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل

Published on March 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

مظفرآباد(یواین پی )بھار ت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ،جابہ کے مقام پر پے لوڈ میں بارودی مواد تھا جو نیچے پھینک کر بھارتی طیارے فرار ہوگئے ،مواد گلنے کی وجہ سے معمولی دھماکہ سنائی دیا گیا جس سے قریبی کچے مکانات کی دیواروں میں دیراریں پڑی ،نوران شاہ کے گھر سے تین ہزار فٹ دور پر یہ مواد گرا،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،البتہ نوران شاہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے دروازے کے ساتھ سر لگ کر زخمی ہوا ،3سے 5کلو میٹر دور تک نہ کوئی کیمپ ہے نہ ہی مدرسہ ! اِس علاقے میں 25سے 30افراد پر مشتمل چند گھر موجود ہے جس میں بچے اور عورتیں شامل ہیں ،جبکہ گزشتہ 6ماہ سے اِس علاقے میں نہ تو کوئی قدرتی موت ہوئی ہے نہ ہی کوئی حادثہ،بھارت کی جانب سے 300سے زائد لاشیں زمین کھا گئی یا آسمان ؟،اقوام متحدہ بھارت کے خلاف ساڑھے 3سو جانوں کا مقدمہ درج کرے جس کا وہ دعویٰ کرتا ہے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے کا دورہ جابہ ،علاقہ مکینوں سے ملاقات کے بعد رپورٹ شائع کردی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جہاں عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر یہ کہا جارہا ہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان کے علاقے جابہ جو خیبر پختون خواہ کا علاقہ کہلاتا ہے اُس پر نہ تو کسی سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد ملے ہیں اور نہ ہی کسی تباہی کے مناظر،بھارتی طیاروں کی جانب سے واپس راہ فرار اختیار کرنے پر 3مقامات پر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پھینکے ہوئے ملے ہیں جبکہ نوران شاہ کے گھر سے تقریباً3ہزار فٹ کے مقام پر ایک بڑا گڑھا نظر آیا جس میں بارودی مواد نیچے گرنے سے پھٹا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، البتہ نوران شاہ کے گھر جو کہ کچا مٹی سے بنایا گیا ہے اُس کے گھر کی دیواروں میں درار پڑی ہیں ۔نوران شاہ کے مطابق یہ واقعہ رات کے پچھلے پہر رونما ہوا ہے ،دھماکے کی آواز سنائی دی گئی تھی جبکہ میں اچانک جب گھر سے باہر نکلنے لگا تو دروازے کے ساتھ میرا سر لگ کر زخمی ہوگیا جس کی چوٹ معمولی تھی ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے تمام دعوے بے بنیاد اور غلط ثابت ہوئے ہیں البتہ آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول بھمبر،سماہنی ، کھوئی رٹہ ، تتہ پانی ،چکوٹھی ،حاجی پیر ،کیل،لیپہ سمیت دیگر مقامات پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ جنگی قوانین کے خلاف ہے۔بھارت نے اب تک 3ہزار سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے جو کہ انٹرنیشنل قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ،پاکستان نے بھارت کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کرکے دو طیارے ایک ہیلی کاپٹر گرایا ہے جس میں سے ایک کا ملبہ آزادکشمیر جبکہ دو مقبوضہ کشمیر میں گرے ہیں ،جس میں دو پائلٹ سمیت 6دیگر فوجی ہلاک ہوئے جبکہ پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے گرفتار کرکے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کو واپس کردیا ،جس کو پوری دنیا نے سراہا ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ابھی نندن کی واپسی پر پاکستان کا گراف پوری دنیا میں بلندی پر پہنچ گیا جبکہ بھارت نچلی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جس کا اثر مودی سرکار کی آئندہ آنے والی انتخابی مہم پر پڑسکتا ہے ۔بھارت فضائی حملے کی ناکامی کے بعد بحریہ کی سازش میں بھی ناکام ہوچکا ہے جبکہ پاکستان کے 9مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش میں بھی ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے ۔بھارت اس وقت جنوبی ایشیاء میں جنگی جنون کو ہو ادینے کی کوشش کررہا ہے ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین بھارت پر فوری طور پر جنگی جنون کو ہوا دینے کی پادائش میں مقدمہ درج کرے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے انکشاف ظاہر کیا ہے کہ بھارت اپنے اتحادی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے پاکستان میں دہشتگردی کرواسکتا ہے جس سے قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy