کراچی: (یواین پی) پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا معاملہ، ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے آپریشنل اخراجات بڑھ گئے، لاہور،اسلام آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں کی پرواز کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، پرواز کے دورانیے میں آدھے سے ایک گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اضافہ فضائی روٹس میں ہونیوالی حالیہ تبدیلیوں کے باعث کیا جائے گا، پی آئی اے محدود مالی وسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔