پی جے ایف کےجنرل سیکرٹری جمیل راٹھور کی خوش دامن لاہور میں انتقال کرگئیں

Published on March 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) سعودی عرب جدہ کے جنرل سیکریٹری محمد جمیل راٹھور کی خوش دامن رضائے الہی سے جمعہ کی صبح پاکستان لاہور میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنارہ اور تدفین بعد نماز جمعہ لاہور ہی میں ہوئی۔ جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ جمیل راٹھور کے دوستوں نے شرکت کی۔ مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں مگر کچھ دنوں پہلے طبیعت کافی سنبھل گئیں تھیں۔ اس دوران ان کی اہلیہ ان کے پاس ہی تھیں۔ لیکن وہ جیسے ہی جدہ واپس آئیں ان کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی اور وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جاملیں۔ ان عمر86 برس کے قریب تھی۔
دریں اثناء پی جے ایف کا ایک تعزیتی اجلاس جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ العزیزیہ میں چیئرمین امیر محمد خان کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں تمام ممبران نے جمیل راٹھور سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ اجلاس میں پاکستان قونصلیت جدہ کے پریس قونصلر ارشد منیر، نیوز ایڈیٹر اردو نیوز خالد خورشید، مکہ المکرمہ سے نمائندہ خصوصی اردو نیوزمحمدعامل عثمانی، پی جے ایف کے صدر شاہدنعیم، مجلس عاملہ کے رکن سید مسرت خلیل، ممبران اسد اکرم، خالد چیمہ، محمد امانت اللہ ، زکیراحمد بھٹی، جاوید راہو،معروف حسین اور دیگر شامل تھے۔خاتوں صحافی فوزیہ خان نے بھی جمیل راٹھور اور ان کی اہلیہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes