سنگر حنا ملک، مناحل فریدی،امیر احمد،صائمہ اختر،روز بٹ، علی چوہدری، زکیر بھٹی ،ڈاکٹر بی اے خرم کا اظہار تعزیت
لاہور(یواین پی)فلم کے معروف ہدایتکار آغاحسن عسکری کے بھائی شہزاد سہیل کے انتقال پہ شوبز حلقوں کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق
سنگر حنا ملک،سنگر مناحل فریدی،سنگر امیر احمد،سنگر صائمہ اختر،اداکارہ روز بٹ،اداکار علی چوہدری،شاعر زکیر احمد بھٹی اور المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بی اے خرم نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی ریفرنس میں معروف ہدایتکار آغاحسن عسکری کے بھائی کے انتقال پہ لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعااور کہاکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں آغاحسن عسکری اور ان کے بھائی شہزاد سہیل کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہدایتکار آغاحسن عسکری کے بھائی شہزاد سہیل رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے اور انہیں لاہور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاتھا