کراچی: (یواین پی) گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کیلئے صرف پانچ رنز درکارسنسنی خیز مقابلہ: کراچی کنگز کو ایک رنز سے فتح، گلیڈی ایٹرز کو شکست تھے لیکن عثمان شنواری کی شاندار گیند بازی کی بدولت ایسا نہیں ہو سکا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور منرو میدان میں اترے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔کراچی کنگز کی جانب سے نوجوان بلے باز بابر اعظم 56، منرو 30، انگرام 24 اور افتخار احمد 44 رنز دے کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 191 کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا، احمد شہزاد اور شین واٹسن میدان میں اترے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ احمد شہزاد نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 99 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ گلیڈی ایٹرز کے پانچ بلے باز ڈبل فگر ہی میں نہ پہنچ سکے۔کراچی کنگز کی فتح میں عثمان شنواری اور عمر خان نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کا آخری اوور دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ آخری اوور میں گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے صرف 5 رنز درکار تھے لیکن عثمان شنواری نے ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا۔پی ایس ایل کے کوالیفائر مرحلے کے لیے تین ٹیمیں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائی کر چکی ہیں۔ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ لیا جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ اس فتح کے ساتھ دس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔