ہمیں اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

Published on March 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ وہ قومیں ترقی نہیں کر سکتیں جوعلم وہنر سے دور رہیں۔ ہمیں اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک ترقی کے باوجود اپنی ثقافت پر گامزن ہیں۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے قابل اور ہنرمند افراد کو مواقع فراہم کرینگے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال گوادر کتب میلہ میں شرکت کیلئے گوادر پہنچے جہاں انہوں نے کتب میلے میں بک سٹالز اور آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کم سن گونگی مصورہ ماہ پارہ کو نقد انعام اور خصوصی بچوں کے سکول میں مزید تعلیم کیلئے سکالرشپ دینے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مکران ڈویژن کا علم اور ادب میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ بلوچی ڈکشنری بھی یہاں کے لوگوں کا بلوچستان کو تحفہ ہے۔ کتب میلے جیسے پروگرام کتاب اور علم سے نزدیکی کا باعث ہیں۔جام کمال نے کہا کہ ہمیں قابل ایماندار اور مخلص لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا۔ علاقائیت سے بالاتر ہو کر باصلاحیت افراد کو آگے لائیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔ بلوچستان حکومت اپنے ہنرمند اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی امور زبیدہ جلال، صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی اور صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes