حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) ترجمان چوہدری نثار ہاؤس حیدرآباد و سابق ضلعی نائب صدر خالد محمود آرائیں نے شہر حیدرآباد کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی ناقص کارکردگی کے کے سبب شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں جس کہ وجہ سے شہر میں تعفن پھیل رہاہے ۔جبکہ بعض جگہوں پر سیورج کا گندا پانی سڑکوں پر موجود ہے جس کہ وجہ سے شہریوں سمیت نمازی حضرات کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیانہوں نے حکومت سندھ اور قائم میئر حیدرآبا د سید سہیل مشہدی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی صورتحال کو سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے شہر میں موجود جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر اور سڑکوں پر موجود سیوریج کا گندا پانی جلد سے جلد نکا س کیاجائے تاکہ حیدرآباد کی عوام پر سکون زندگی گزار سکے۔
ٹیکس دہندہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق ایف بی آر یا کسٹم حکام کے خلاف شکایات داخل کریں اُن کا ہوگا‘منظور حسین شاہ
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزر (انچارج) ریجنل آفس کراچی منظور حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق ایف بی آر یا کسٹم حکام کے خلاف بے خوف و خطر شکایات داخل کریں اُن کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور کسی کو بھی اِس بات کا خدشہ دل سے نکال دینا چاہیئے کہ شکایت کنندہ کے خلاف محکمہ کوئی انتقامی کارروائی کرسکتا ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی ٹیکس دہندہ کو ٹیکس محکمہ کے خلاف کوئی شکایت ہو یا اُلجھن تو اُن کے ٹیلیفون ہر وقت کھلے ہیںیہ نہ ہوگا کہ کوئی جواب نہ دیا جائے اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق آپ کے چیمبر کی کوئی تجاویز ہوں تو اُنہیں ارسال کریں وہ متعلقہ محکمہ کو ارسال کریں گے اُنہوں نے کہا کہ جو فیصلہ ٹیکس محتسب کی جانب سے ہوتا ہے اُس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے اور دسمبر 2018ء تک کیے گئے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہوچکا ہے جبکہ جنوری 2019ء سے اَب تک کا اگر فیصلہ عملدرآمد نہیں ہوا تو جلد اُس پر عمل درآمد بھی ہوگا اُنہوں نے کہا کہ جو کا افسر سماعت کے دوران غیر قانونی اقدام کا مرتکب پایا جائے اُس کا ذکر فیصلے میں کیا جاتا ہے جس پر محکمہ اُس کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا پابند ہے ورنہ چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی جاتی ہے جس میں وہ سزا پا سکتا ہے وہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں تاجر و صنعتکاروں سے ایک آگاہی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے اِس سے قبل صدر چیمبر محمد فاروق شیخانی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ وہ سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کریں کہ ٹیکس سے متعلق تمام قوانین کو نیشنل اور ریجنل زُبانوں میں تراجم کیا جائے تاکہ ٹیکس دہندہ اُنہیں سمجھ سکے اُنہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس دہندہ کا خوف دور کردیا جائے کہ اُن کے خلاف محکمہ ٹیکس کوئی انتقامی کارروائی نہ کرے گا تو بہت سی شکایات آپ کے پاس داخل ہوں گی اُنہوں نے حکومت سے پیچیدہ ٹیکس قوانین کو آسان اور سہل بنانے کا مطالبہ بھی کیا اِس موقع پر سابق صدر محمد اکرم انصاری، سابق سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی دولت رام لوہانہ، محمد شریف پونجانی، عبدالسلیم آرائیں، رمیز الدین احمد، جاوید حسین قریشی، محمد سہیل میمن، کنونیئر سب کمیٹیز محمد اکرم آرائیں، محمد الناصر، نوید دُرانی، محمد نعیم شیخ سہیل قریشی ، انتظار احمد اور ایک بڑی تعداد تاجر اور صنعتکار کے نمائندہ افراد کی بھی موجود تھی
اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں سندھ پینشن سینٹرز قائم کئے جانے کااعلان
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی سہولیات کے لئے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں سندھ پینشن سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں جس کے ذریعے سندھ کے 2 لاکھ 40 ہزار پینشنرز مستفیض ہونگے، ٹریژری دفاتر میں ایجنٹ مافیا کا آزار ختم کرنے کے لئے پینشن کے طریقے کار کو آسان بنانے کے ساتھ پینشنرز کو بھی ریگولر ملازمین کی تنخواہوں کی طرح پینشن براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی، تاحال ایک لاکھ 50 ہزار پینشرز آن لائن کردئے گئے ہیں جبکہ باقی 75 ہزار پینشنرز رواں سال 30 جون تک آن لائین ہوجائیں گے، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اے جی سندھ سمیت ٹریژری دفاتر میں شکایتی سیل قائم کرنے کے علاوہ بہت جلد جی پی فنڈ کاؤنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، بحیثیت اے جی سندھ میرا مشن ہے کہ رٹائرمنٹ کے اگلے روز ملازم کو پینشن کا چیک ہاتھ میں ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس مٹیاری میں سندھ پینشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ، ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو، ڈی جی اے جی پی آر غلام رسول شاہ، ڈی اے جی ماجد راجپر، ڈی اے جی سلیم شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وقار انصاری، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مٹیاری ظہیر الدین شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد صابر کاکا و دیگر عملدار موجود تھے اکاؤنٹنٹ جنرل نے کہاکہ پینشنرز کو سہولیات دینے کے لئے مختلف اوقات پر عدالتوں کی جانب سے بھی احکامات جاری کئے گئے تاہم ماضی میں ان پر عمل نہیں ہوا، ای جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پہلا قدم پینشنرز کی سہولیات کے لئے اٹھایا، تاحال کراچی، ٹنڈومحمد خان، جامشورو، ٹنڈوالہیار اور مٹیاری میں سندھ پینشن سینٹر قائم کئے جاچکے ہیں جبکہ ایک ہفتے کے اندر مزید چار اضلاع میں ایسے سینٹرز قائم کئے جائینگے جہاں پینشنرز کے مسائل 45 منٹ سے ایک گھنٹے کے اندر حل کئے جائینگے انہوں نے تمام اضلاع کے اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے جون 2019 تک ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے پینشن کاغذات تیار کرائیں تاکہ ریٹائرمنٹ کے دوسرے دن پینشن کا چیک ملازمین کو دیا جائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے کہاکہ ٹریزری اے جی سندھ کی جانب سے پینشنرز کے لئے سہولت سینٹر قائم کرنا قابل تعریف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مٹیاری کی عمارت کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لے کر وقت پر مکمل کرائی گئی ٹریژری آفس کی طرف جانے والی سڑک جلد تعمیر کرائی جائے گی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مٹیاری ظہیر الدین شیخ نے تقریب میں استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پینشنرز کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لئے پینشن سیل کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی جس سے ریٹائرڈ ہونے والے بزرگ ملازمین کو سہولت میسر ہوگی جن کی دعاؤں سے دلی سکون ملے گا۔
ایک اچھا ڈاکٹر بننے کے لیے نچلی سطح سے اپنے آپ کو مضبوط بنانے اور اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے بھر پور محنت ، جستجو ، مطالعہ اور عزمِ مصمم کی ضرورت ہے‘ڈاکٹر بیکا رام
حیدرآباد(بیورورپورٹ) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی نے کہا ہے کہ بنیاد مضبوط کئے بغیر کوئی عمارت پائیدا ر نہیں ہو سکتی اسی طرح ایک اچھا ڈاکٹر بننے کے لیے نچلی سطح سے اپنے آپ کو مضبوط بنانے اور اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے بھر پور محنت ، جستجو ، مطالعہ اور عزمِ مصمم کی ضرورت ہے وہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں قائم ہو نے والے بلاول بھٹو میڈیکل کالج کے پہلے بیج کے طلبہ و طالبات سے خطاب کررہے تھے انہوں نے نواردانِ کالج کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن اس اعتبار سے اہم ہے کہ آپ کے والدین کا خواب پورا ہونے جارہا ہے جو انہوں نے اپنی اولاد کی کامیابی کے لیے دیکھا تھا اب ان کی ہی نہیں قوم کی بھی آپ سے امیدیں وابستہ ہیں کہ آپ ایک اچھے ، محنتی اور انسانوں سے ہمدردی رکھنے والے ڈاکٹر بنیں لیاقت میڈیکل کالج و اب یونیورسٹی ہے یہاں کے فارغ التحصیل دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں اور اس ملک میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ بھی اپنی تعلیم کی طرف پوری توجہ دیں اور معاشرے میں اچھا مقام حاصل کریں انہوں نے اساتذہ و دیگر حاضرین کو بھی مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ وہ طلبہ سے ہمدردی سے پیش آئیں اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے اچھے تعلقات قائم کریں ۔