اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل تیز ہوگیا،پاکستانی ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کر گئی ،ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کے بعد سے 17 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ برسوں میں الیکشن کمیشن نے 2 کروڑ15 لاکھ 69 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج کیا،ذرائع کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق تاحال موجود ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد4کروڑ70لاکھ سے زائد ہے۔