جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل ہوگئے

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

ملتان(یواین پی) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی ایل ایل بی پارٹ ون کے تمام پرچوں میں فیل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان کر دیا، جمشید دستی امتحان پاس نہ کرسکے۔جمشید دستی ون سیون ڈبل فور رول نمبر کے ذریعے امتحانات میں شریک ہوئے تھے، ایل ایل بی پارٹ ون کے سات میں سے ایک بھی پیپر کلیئر نہیں کر سکے، جمشید دستی نے ملتان لاء کالج میں داخلہ لیا تھا۔عوامی راج کے سربراہ نے بھی بہت کم عرصے میں اپنے انوکھے کارناموں کی وجہ سے بڑی شہرت حاصل کر رکھی ہے، تاہم پرچوں میں ان کی شہرت کام نہ آئی اور وہ تمام مضامین میں فیل ہوگئے۔جمشید دستی 2013 کے الیکشن میں تو جیت گئے تھے لیکن بدقسمتی سے انھیں اس بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، التبہ عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ جمید دستی نے اپنے حلقے میں 2008 میں انتخابات جیتنے کے بعد 5 بسوں کی مفت سروس کاآغاز کیا تھا اور اپنے عوامی انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے خود بھی کئی دفعہ بسوں میں ڈرائیورنگ کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes