اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلا لئی اسماعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گلا لئی اسماعیل کا ضبط کیا گیا پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاسپورٹ حوالگی سے متعلق 15 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو آزادی ہے اس روشنی میں قانون کے مطابق عمل کریں۔گلا لئی اسماعیل انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور متعدد این جی ایز کی چیئرپرسن ہیں۔ انہیں انٹرنیشنل ہیومینسٹ اینڈ ایتھیکل یونین کے ‘ ہیومینسٹ آف دے ایئر’ ایوارڈ اور شیراک فاو¿نڈیشن کے امن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔