پشاور زلمی، یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

Published on March 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

کراچی: (یواین پی) 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد کی جانب سے چیڈوک والٹن 48 جبکہ فہیم اشرف 31 رنز ہی بنا سکے۔ زلمی کی جانب سے جورڈن اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا اور دونوں نے دھواں دھاڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔زلمی کی پہلی وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب امام الحق 58 رنز بنا کر کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کامران اکمل بھی 74 رنز بنا کر ڈیلپورٹ کا شکار بنے۔پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دفاعی چیمپئن کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل فور میں سفرتمام ہوگیا اوراس فتح کے ساتھ ہی زلمی اب اتوار کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹائٹل کی جنگ لڑے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes