خوبصورت موسمی پھولوں کی نمائش کے انعقاد سے عوام کو بہترین سیر و تفریح کے مواقع حاصل ہونگے‘ محمد عباس بلوچ

Published on March 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)ڈویژنل کمشنر حیدرآبادمحمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ خوبصورت موسمی پھولوں کی نمائش کے انعقاد سے عوام کو بہترین سیر و تفریح کے مواقع حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول بھی میسر آئیگا۔ موسم بہار میں ہر سال پھولوں کی نمائش کی جاتی ہے جبکہ آج میونسپل ٹاؤن کمیٹی قاسم آباد اور مختلف یونیورسٹیز کے اشتراک سے دلکش پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج رانی باغ میں منعقدہ حیدرآباد فیملی فلاور شو 2019کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انکے ہمراہ ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ ، ایڈیشنل کمشنر طاہر علی میمن ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ ، وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو بیکھارام ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈویلپمینٹ معتصم عباسی،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر مبین میمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈویزنل کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کے اقدامات کو سراہنے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اپنے گھروں اور محلوں میں بھی پھول اور پودے لگائیں جس سے شہر کی آب و ہوا اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نمائش میں مزید اسٹال لگائے جائیں گے اور توقع ہے کہ نمائش حیدرآباد کے شہریوں کیلئے بہترین سیر و تفریح کا باعث بنے گی۔ معلوم کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی شجرکاری شروع کی جا چکی ہے ،اسکول و کالجز، سڑکوں کے اطراف ،نیشنل ہائی وے ، بائی پاس ، سائیڈ ایریاز کے علاقوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے اور مختلف ادارے کام کررہے ہیں جبکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائیں ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پھولوں کی نمائش صحتمند سرگرمی ہے ، ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودوں اور درختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور جس طرح آج اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے اس طرح کے اقدامات کو مزید فروغ دیے جانے کی ضرورت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ موسم بہاراں میں آج ہر جانب خوشبو ہی خوشبو بکھری ہوئی ہے اور ہر جانب رنگ برنگی پھول موجود ہیں جنہیں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں پھولوں کی بہت سی اقسام کااہتمام کیا گیا ہے جبکہ میرا پسند دیدہ پھول گلاب ہے۔ قبل ازیں کمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے نمائش کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور رکھے گئے پھولوں کی مختلف اقسام کے پودے دیکھ کر لطف اندوز ہوئے اس موقع پرمختلف اسٹال کے منتظمین کی جانب سے پھولوں کے اقسام کے بارے میں کمشنر حیدرآباد کو آگاہ کیا گیا ۔
پانی کی لائنیں سیوریج کی لائنوں سے مل جانے کے باعث ملیریا ڈینگی جیسے خطر ناک امراض پھیل رہے ہیں‘ ڈاکٹر بیکا رام
حیدرآباد(رپورٹ*بعلی رضا رانا)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام نے کہا ہے کہ واٹر سپلائی کے پانی کی لائنیں بوسیدہ ہونے کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی لائنیں سیوریج کی لائنوں سے مل چکی ہیں اور یہ پانی شہری استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بخار، ملیریا ،ڈینگی، پولیو اور سانس سمیت دیگر خطرناک بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں ،وہ حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤاور آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی کیلئے شروع کی گئی مہم کا تیسرا اور آخری ہفتہ لمس یونیورسٹی کے جانب سے منایا جا رہا ہے اور 11 مارچ سے 15 مارچ تک لمس میں جاری مہم کے دوران مختلف اسکولوں اور کالجز میں پروگرام بھی منعقد کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ دنیا کا چوتھا حصہ خشکی کا شکار ہے اور اگر پانی نہیں ہوگا تو بیماریوں پیدا ہوں گی، لہٰذا بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صاف پانی کا استعمال بہت ضروری ہے، آلودہ پانی سے سب سے زیادہ یہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ پھیل رہا ہے جس کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے لیکن ہم پانی صاف کرکے اور ابال کر استعمال کریں تو اس خرچے سے بچ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی صاف کر کے استعمال کرنے سے کوئی اخراجات نہیں آتے اور پانی کو ابال کر یا سورج کی روشنی پر گرم کرنے کے بعدبھی استعمال کرنے سے موذی امراض سے بچا جاسکتا ہے یا پھر پانچ لیٹر پانی میں کلورین کی ایک گو لی ڈال کر بھی پانی صاف کیا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ باتھ روم سے نکلنے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھوئیں جبکہ پھل و سبزیوں کو ہمیشہ دھوکر استعمال کریں، انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ صاف پانی استعمال کرنے کے حوالے سے شروع کی گئی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچائیں تاکہ لوگوں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے۔بعد میں لیاقت میڈیکل آف یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز(لمس) جامشورو کی جانب سے ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ اورآلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے تحت انٹرنیشنل مشائخ و استحکام پاکستان کانفرنس کا دربار سخی پیر انعقاد
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے تحت انٹرنیشنل مشائخ و استحکام پاکستان کانفرنس کا دربار سخی پیر انعقاد، اندرونی و بیرونی ممالک سے علمائے مشائخ کی بڑی تعداد میں شرکت، 14نکات پر مشتمل علماء مشائخ کا مشترکہ اعلامیہ جاری۔ عالمی شہرت کے حامل معروف مذہبی اسکالر اور کنزالہدیٰ کے مرکزی چیئرمین پیرزادہ ثاقب اقبال شامی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عشق مصطفی میں مقام پانے کیلئے خود کو فنا کرنا پڑتا ہے، صوفیا اکرام کے لوگوں کے دلوں میں بات اتارنے کا انداز بڑا خوبصورت ہوتا ہے، اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو بزنس کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ سچا اور ایماندار تاجر قیامت کے روز صالحین کے ساتھ اٹھایا جائیگا۔ دنیا کی 12ہزار ملٹی نیشنل کمپنیوں میں 500 معروف کمپنیوں میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کسی پاکستانی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا نوجوان فقط نوکری کرنا چاہتا ہے ہمیں بزنس کی طرف آنا چاہئے جس نے اپنی ذات کو پہنچانا گویا اس نے اپنے رب کو پہنچان لیا۔ ہمیں اپنے اہداف کو مقرر کرکے آگے بڑھنا ہوگا زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے یہ نہ دیکھو کہ تمہارے پاس کیا ہے اور کیا نہیں بس یہ دیکھو تمہارے پاس کیا ہے، ہم زندگی میں ناکامی کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں مایوسی اور ناامیدی سے نککلنا ہے، دین کو بزنس نہ بنایا جائے، اداس لوگوں سے خود کو دور رکھیں، ہمارے بزرگوں کی باتوں کو آج سائنسدان بھی قبول کررہے ہیں، کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم استحکام پاکستان کا بوجھ دوسروں پر ڈال کر سبکدوش ہونا چاہتے ہیں، ہم سب کو اپنے حصے کی اینٹ رکھنی چاہئے، بھارت میں پاکستان دشمنی پر الیکشن جیتے جاتے ہیں، اس بار یہ سازش ان کے گلے پڑ گئی ہے، حالات دنیا کے سامنے ہے ہمیں دنیا کو یہ بتانا ہے کہ جنگیں فوجیں نہیں قومیں لڑا کرتی ہیں آج پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے، فرمان مصطفی ہے کہ کفر ایک ملت واحدہ ہے آج پورا عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کیخلاف صف آراء ہے ہم دورد و سلام پڑھنے اور میلاد منانے والے ہیں۔ سربراہ سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے ک ہ دہشت گردوں کی جاری فہرست میں کوئی بزرگوں کا ماننے والا شامل نہیں ہے، مشائخ کے آستانے آج بھی محبت او ریکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں، پاکستان اور فوج گالیاں دینے والے بھی پیغام دے رہے ہیں یہ جہاد نہیں فساد تھا۔ 
قاسم آباد کے رہائشی شفیع محمد ملک نے ارباب اختیار سے اپیل 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) قاسم آباد کے رہائشی شفیع محمد ملک نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کچی آبادی کی جانب سے منظور کرنے اور عدالتی حکم امتناعی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر فدا حسین شورو اور بااثر کونسلر علی حسن جتوئی نے میرے 150 گز پر تعمیر شدہ مکان کو تجاوزات ظاہر کرے مسمار کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ علی حسن جتوئی 1999 ء میں میرے پاس مزدوری کرتا تھا اور گذشتہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ایک کالعدم تنظیم کے پلیٹ فارم سے کونسلر کی سیٹ پر منتخب ہونے کے بعد اس نے ایچ ڈی اے کے افسران سے ملی بھگت کرکے ریکارڈ کرپشن کی ہے ،انہوں نے بتایا کہ اس وقت علی حسن جتوئی کے 25 مقامات پر کواٹر، چار بنگلے اور 25 لاکھ روپے کی کار سمیت کروڑوں روپے بینک بیلنس کا مالک ہے ،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ایکس ای این ایچ ڈی اے شاہد میمن ، انجینئرز اعجاز میمن اور وسیم سمیت دیگر نے میرے گھر پر آکر مکان نہ گرانے کی صورت میں 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی اور انکار کرنے پر کونسلر علی حسن جتوئی کے کہنے پر میرے گھر کو مسمار کردیا گیا ،انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کونسلر علی حسن جتوئی علاقے میں اثر رسوخ رکھتا ہے اور اس کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخص پانی و بجلی سمیت گیس کے کنکشن حاصل نہیں کرسکتا جبکہ میں نے اس کی وڈیرا شاہی کو چیلنج کرتے ہوئے معزز لوگوں کی معرفت تمام بنیادی سہولیات حاصل کیں اور یہ بات کونسلر علی حسن جتوئی کو پسند نہیں آئی جس کی وجہ سے وہ میرے خلاف انتقامی کارروائیاں اور مجھے قتل کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے جس کی وجہ سے مجھے جانی وہ مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔
مقامی تھانے کی پولیس نوجوان کو رہاکرنے کے عیوض پیسہ طلب کررہی ہے ‘ ملاح برادری کا الزام
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) لطیف آبادیونٹ نمبر10کی ملا ح بر ادری کی جانب سے ایک نوجوان کو بیگناہ گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا ۔ جس سے گر فتار نو جو ان علی حسن ملا ح کے بھا ئی علی میر ملا ح ،نظیر ملا ح اور ویر ام ملا ح سمیت دیگر نے بتا یا کہ بی سیکشن تھا نہ لطیف آباد کے ایس ایچ او مبا رک لاشاری اور دیگر اہلکا روں نے گذ شتہ 8ما رچ کو نو جو ان علی حسن ملا ح کو بلا جواز گر فتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور اس کی رہا ئی کیلئے ڈیڑ ھ لا کھ روپے رشوت طلب کی اور رشوت نہ دینے پر 12ما رچ کو گر فتار نو جو ان کے خلاف جھو ٹی ایف آئی آر درج کر لی گئی ،انہو ں نے بتا یا کہ پو لیس نو جو ان کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ خا مو ش رہنے کیلئے نو جو ان کے ورثاء کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،انہو ں نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر واقعہ کی شفاف غیر جا نبد ارانہ انکو ائر ی کر اکر ہمیں انصاف اور تحفظ فر اہم کر کے نو جو ان کو رہا کیا جا ئے ۔
سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ کا اخباری بیان
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک سے دولت غیر ملک لے جانا کیا حب الوطنی ہے، اگر نہیں ہے تو ملکی و غیرملکی منقولہ وغیر منقولہ املاک ضبط نہ کرنا عوام کو حقوق سے محروم کرنے کے ردعمل میں حزب اقتدار ، حزب اختلاف کرپٹ لوگوں کی عوام چیخیں نکال دے گی، انہوں نے کہاکہ قرضہ لینے کی کیا آئین اجازت دیتا ہے، انہوں نے کہاکہ عوام پر سیاستدان اپنے گناہوں کا بوجھ نہ ڈالے کیا عوام نے ووٹ دے کر سیاستدانوں کو برسرروزگار کرکے کیا گناہ کیا ہے جس کی سزا بھگتیں، انہوں نے کہاکہ عوام کس کرپٹ اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور کرنے والوں کے ساتھ نہیں نمائش زر کے رد عمل میں لوٹی ہوئی دولت نظر آرہی ہے ، عوام کو سیاستدانوں پر اعتماد نہیں، قائد تحفظ پاکستان کا انتظار کررہی ہے پھر دولت واپس آئے گی ، قرض پر قرض لینے والے حکمرانوں کو قرضے ادا کرنے ہوں گے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی سازش بے نقاب ہوگی، مظلوم معصوم بننے والے بے نقاب ہوں گے جنہوں نے 49 برسوں میں عوام او رملک کو تباہ کیا، انہوں نے کہاکہ قابل رحم ہے وہ قوم جو مفاد پرستی، خودغرضی لسانیت کے رد عمل میں جمہوریت کے دھوکے میں سیاستدانوں کو ووٹ دے کر کرتی رہی ، لیکن اپنی تباہی کا احساس نہیں کرتی، وہ قوم جو بداعمالیوں کے رد عمل میں قہر الٰہی کو دعوت دیتے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy