یقین نہیں آتا کہ وہ سفاکانہ حملے میں بچ گئے، امام مسجد

Published on March 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

کرائسٹ چرچ: (یواین پی) کرائسٹ چرچ مساجد میں دہشت گردی کے دوران بچ جانے والے مسجد کے امام نے کہا ہے انہیں یقین نہیں آتا کہ وہ سفاکانہ حملے میں بچ گئے۔دوسری مسجد کے امام کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ایک خوبصورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور وہ یہیں رہیں گے۔ واقعہ سناتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے۔کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے دوران بچ جانے والے امام مسجد کا کیوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لنوڈ مسجد کے امام الابی لطیف زیر اللہ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ سفاکانہ حملے میں بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا میں کیسے بچ گیا، میں جہاں بھی ہوتا وہ مجھے مار دیتا، میں مرنے کے لیے تیار تھا۔مسجد النور کے امام جمال فاؤدا نے کہا کہ نمازیوں نے کھڑکی سے کود کر جان بچائی۔ حملہ آور ذرا سی آہٹ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر رہا تھا۔ دہشت گرد دوسری رائفل لینے گیا تو چھپےافراد باہر نکل آئے۔حملہ آور نے دوبارہ آ کر باہر نکلنے والےافراد کو نشانہ بنایا۔ امام صاحب واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题