پاک چین دوستی زندہ باد، چین کی ایروبیٹک ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Published on March 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) دوست ملک چین کی ایروبیٹک ٹیم یوم پاکستان پر کرتب دکھانے پاکستان پہنچ گئی، چینی فضائیہ کی ٹیم اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے اچھا دست ملک چین اب یوم پاکستان پر بھی اپنا حصہ ڈالے گا، چینی فضائیہ یوم پاکستان پر اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔پی ایل اے اے ایف کے پائلٹ تئیس مارچ کو اپنے جہازوں سے مختلف کرتب اور فن کا مظاہرہ کریں گے۔پی ایل اے اے ایف کے جہازوں میں جے ٹین، جے جے فائیو فائٹر ٹرینر جیٹس شامل ہوں گے، ننھے ننھے بچوں نے پاکستان اور چین کے پرچم اٹھائے پائلٹس کا استقبال کیا۔دنیا بھر سے اہم شخصیات کو یوم پاکستان کے موقع پر مدعو کیا جائے گا، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں۔ہائی کمشنرنفیس زکریا نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی، وزیراعظم مہاتیرمحمد 23مارچ کو خصوصی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy