پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

Published on March 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے سردی دوبارہ لوٹ آئی۔سرگودھا، ساہیوال، چنیوٹ، سانگلہ ہل، بھکر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، بھکر میں ژالہ باری ہونے سے چنے کی فصل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔کرک، میرپور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ سوات اور گردونواح میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔شدید برف باری سے مٹلتان کالام روڈ بند ہو گیا۔ مالم جبہ جنگل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے راستہ بند ہونے سے مقامی لوگوں کو جنازہ قبرستان لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مکمل راستہ بند ہونے سے متعدد سیاح پھنس گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme