سرینگر: (یواین پی) بھارت کی بربریت بدستور جاری، اٹھائیس سالہ کشمیری استاد کو حراست کے دوران تشدد کے پہاڑ توڑ کر شہید کر دیا گیا۔ رضوان اسد پنڈت کی شہادت سے وادی بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔پلوامہ کے علاقہ اوانتی پورہ سے تعلق رکنے والے اٹھائیس سالہ استاد رضوان اسد پنڈت کو چند روز قبل گرفتار کر کے بدنام زمانہ کارگو کیمپ منتقل کیا گیا تھا۔رضوان اسد پنڈت کی شہادت کی خبر آتے ہی وادی بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جابر بھارتی فوج نے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا استعال کر رہی ہے۔دوسری جانب بے گناہ استاد کی شہادت کے بعد حریت قیادت نے آج وادی بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔