متحارب ٹرانسپورٹر گروپوں کے مابین فائرنگ کے واقعہ میں‌ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

Published on March 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)گزشتہ روزلاری اڈا بورےوالا پر متحارب ٹرانسپورٹر گروپوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ میں 3 راہگیروں کی ہلاکت اور 6 راہگیروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج ، دونوں گروپوں کے 40 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج ، مقدمہ میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں درج ہوا۔ملزمان میں پی ٹی آئی کے متعدد راہنماء بھی شامل۔سابق ایم این اے قربان علی چوہان کے بیٹے اور بھتیجوں پر بھی مقدمہ درج جبکہ رشید سومی گجر اور اسکے بیٹے بھی ملزم نامزد۔ آٹھ سے دس افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes