دانتوں کی صحت کے عالمی دن کی حوالہ سے واک کا اہتمام

Published on March 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)دانتوں کی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈینٹل ڈپارٹمینٹ کے ڈاکٹر شیام کمار، اور پیرا میڈیکل اسٹاف، سیاسی سماجی، اسکول کے شاگردوں کی جانب سے سول ہاسپیٹل مکلی میں واک کا انعقاد گیا گیا، ڈینٹل ڈپارٹمینٹ ٹھٹھہ کے سرجن ڈاکٹر شیام کمار نے ایک سال کے اندھر ٹھٹھہ میں 650 ماؤتھ کینسر کے کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف کردیا، سماجی حلقوں نے گھٹکہ ماوا کی سرعام فرخت اور ٹھٹھہ پولیس کی نااہلی پر سخت تشویش کا اظہار کردیا، ریلی میں ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر خدابخش میمن سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، مرف این جی او کے انچارج ملک آدم، اسکولی بچوں سمیت صحافی اور سماجی لوگوں نے شرکت کی، تفصیلات کے موجب ورلڈ اورل ھیلتھ ڈے کے حوالے سے سول ہاسپیٹل مکلی کے ڈینٹل ڈپارٹمینٹ کے سرجن ڈاکٹر فوکل پرسن ڈاکٹر شیام کمار کی جانب سے سول ہاسپیٹل کے ایڈمن بلاک سے مین نیشنل ھائی وے تک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر خدابخش میمن، ڈاکٹر رومانہ عباسی، منظور چانڈیو، اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے ندیم ابراھیم، پرائیم پبلک اسکول مکلی اور ہاسپیٹل کے سرکاری اسٹاف سمیت مرف این جی او کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیام کمار نے ٹھٹھہ میں سرعام عام فروخت ہونے والہ گٹکا ماوا اور ان کے استعمال سے ایک سال کے اندھر 650 مریض منہ کے کینسر میں مبتلا ہوجانے کا انکشاف کردیا، انہوں نے کہا کے منشیات سے انکار ہی زندگی سے پیار ہے ٹھٹھہ میں گٹکے کا استعمال سندھ کے دیگر اضلاع سے زیادہ ہے اس کو روکنا ضروری ہے، ڈاکٹر شیام کمار نے ریلی میں شریک اسکولی بچوں سمیت تمام شرکا کو دانت اور منہ کی صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، ریلی کو ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر خدابخش میمن نے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes