لاثانی سرکا رکی زیرسرپرستی پاکستان و دیگرممالک میں’’جشن مولائے کائنات‘‘کا اہتمام

Published on March 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رصاحب کی زیرسرپرستی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک بالخصوص ( بالخصوص ہندوستان،جنوبی افریقہ ،بحرین ،سعودی عرب)میں’’جشن مولائے کائنات علی المرتضیٰ شیرخداؓ‘‘بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا جارہاہے،سلسلہ عالیہ لاثانیہ سے وابستگان جشن مولودکعبہؓ کی مناسبت سے محافل پاک سجانے ،کیک کاٹنے اورمخلوق خداکولنگر شریف کھلانے کااہتمام جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں مہینہ بھر مرکزی محافل ہراتواربعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ غلام رسول نگر پیپلزکالونی نمبر 2میں جاری ہیں۔شرکائے محافل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔سیدالانبیاء حضورنبی کریم ﷺ ،آپﷺ کی ازواج مطہراتؓ اورآل رسول اہلبیت اطہارؓ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام کاسلسلہ بھی سالہاسال سے جاری وساری ہے۔ان پاک ہستیوں کے وسیلہ سے ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy