کراچی (یواین پی )کراچی کے علاقے چورنگی اور نرسری میں آدھنے گھنٹے کے دورانیے میں دو مختلف گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا ہے نرسری میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی میں مولانا تقی عثمانی بھی سوار تھے لیکن وہ اس میں محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کا ایک واقعہ یونیورسٹی روڈ پر چورنگی پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ٹیوٹا گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہواہے ، جاں بحق ہونے والوں میں مولانا شہاب اور ان کا ڈرائیور شال ہے ۔
تاہم فائرنگ کا دوسرا واقعہ کراچی کے علاقہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا جہاں کالے رنگ کی ہنڈا گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔