حکومت نے ہمارے جاری پرانے منصوبہ جات کو پس پشت ڈال دیا ہے متحدہ اپوزیشن

Published on March 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) ہارون آباد قومی اسمبلی میں سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رانا ثناء اللہ سابق وزیر قانون ، خواجہ آصف ، ایم این اے ہارون آباد فورٹ عباس نور الحسن تنویر سمیت دس ارکان اسمبلی نے عدالت عالیہ میں رِٹ پٹیشن دائر کی ہے کہ سی پیک کے لئے مختص 24ارب روپے کے فنڈز پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ عام انتخابات سے قبل عدالت عالیہ نے پائپ میں رواں ترقیاتی فنڈز کو روک دیا گیا تھا کہ اس طرح ووٹرز کی آزادانہ رائے پر اثر انداز نہ کیا جاسکے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ عوامی آراء پر منصوبہ جات کو آنے والے وقت میں تکمیل تک پہنچایا جاتا لیکن اب نئی حکومت نے ہمارے جاری پرانے منصوبہ جات کو پس پشت ڈال دیا ہے اس لئے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے اس سلسلے میں بھرپور قانونی جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے اور ایوان میں بھی اس سلسلہ میں موثر آواز اٹھائی جائے گی۔ تاکہ عوامی آراء اور احساسات کی بھرپور ترجمانی ہو سکے۔ یہ بات نور الحسن تنویر ایم این اے نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رِٹ پٹیشن کو عدالت عالیہ نے سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog