اسلام آباد (یواین پی) مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے اختتام پر آرمی چیف نے جاوید شیخ ،سلیم شیخ ،ہمایوں سعید ،ایوب کھوسو سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔فنکاروں اور ہدایتکاروں نے آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ اچھے اور معیاری ڈرامے اور فلمیں بنائیں گے ۔مزید برآں پاک فوج کے سربراہ نے پریڈ میں بہترین کمنٹری کرنے پر آئی ایس پی آر کے کرنل شفیق کوسراہتے ہوئے ان کیلئے “ویلڈن اینڈ گڈ جاب” کے الفاظ کہے ۔واضح رہے کہ پریڈ میں سفارتکاروں اور غیر ملکی مندوبین کی سہولت کیلئے انگریزی زبان میں بھی کمنٹری کی گئی ۔