لاہور(یواین پی)انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے پہلے دو اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی کپ میں ایک بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہتے ہیں لہٰذا اہمیت کے حامل پاکستان کپ میں ہر کھلاڑی کی کارکردگی نگاہ میں رکھی جائے گی اور اس دوران کوئی پلیئر باصلاحیت نظر آیا تو اسے لازمی زیر غور لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کے انتخاب میں پرفارم کرنے والے کرکٹرز کو سامنے رکھا گیا ہے ۔