کشمیریوں کو زخم کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے ، محبوبہ مفتی

Published on March 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

سرینگر(یواین پی)پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے۔ اسکول پرنسپل کی حراستی ہلاکت کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں جن کے مطابق نوجوان کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے پر اپنا ردعمل میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زخموں پر مرہم کے بجائے کشمیریوں کو جسمانی اور روحانی طور زخم دینے کا یہ نہ تھمنے والا سلسلہ ہماری مصیبتوں اور مشکلات سے بھری داستان کا ایک نہ جھٹلائے جانے والا سیاہ باب ہے۔ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے تب ہی ایک خوشحال اور پر امن کشمیر ممکن ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题