شارجہ: (یواین پی) آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔ انہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت میں کینگرو کپتان ایرن فنچ نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 143 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 155 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف اس فتح میں بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے عثمان خواجہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے 8 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیلی۔