سوئی گیس کے اضافی بلوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Published on March 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین سے اضافی بل وصول کئے جانے کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چارٹرڈ فرم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے گیس سلیبز اور حرارتی حدت کے علاوہ بقایا جات پر سرچارج اور پریشر فیکٹر بھی زائد بل بھجوانے کا باعث بنے۔ تاہم اووربلنگ میں پریشر فیکٹر کا کردار بہت محدود ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوئی نادرن نے گھریلو صارفین کو قدرتی گیس کے ساتھ ساتھ ایل این جی بھی فراہم کی۔ اس سے ایک بی ٹٰی یو میں ہیٹنگ ویلیو نو سے بارہ پر چلی گئی۔ گیس میٹر کی سوئی تیز گھومی اور بلوں کو بھی آگ لگ گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes