لاہور: (یواین پی) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال سے نواز شریف اور شہباز شریف پر سیاست کر رہے ہیں، ان پر اب بھی دونوں کا خوف طاری ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم 5 سال سے نواز شریف اور شہباز شریف پر سیاست کر رہے ہیں، ان پر اب بھی دونوں کا خوف طاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہے۔ قوم انھیں نااہلی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کرے گی، اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا۔