سلمان خان کی ناراضگی نے پریانکا چوپڑا کا بڑا نقصان کردیا

Published on March 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جب کسی سے ناراض ہوجاتے ہیں تو نہ صرف اس کا کیریئر خطرے میں پڑجاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ صلح میں بھی طویل عرصہ لگ جاتا ہے۔ سلمان خان کی ناراضگی کی واضح مثال وویک اوبرائے ہیں جو خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ سلمان خان کی ناراضگی نے ان کا کیریئر ختم کردیا، اسی طرح سلمان خان گلوکار اریجیت سنگھ اور ارجن کپور سے بھی ناراض ہیں لیکن اب اس فہرست میں پریانکا چوپڑا کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جنہیں دبنگ خان کی ناراضگی کے باعث سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سے ہاتھ دھونا پڑگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes