لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل پاک صدیقیؓ اورصدیقیؓ لنگر شریف کااہتمام

Published on March 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل وآل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی کے زیر اہتمام حلقہ کورنگی کراسنگ کراچی میں عظیم الشان محفل پاک صدیقیؓ اورصدیقیؓ لنگر شریف کااہتمام کیاگیا ،محفل پاک کی صدارت محمد یامین جونئیر نقشبندی (امیر حلقہ کورنگی کراسنگ کراچی )تھے جبکہ مہمان خصوصی قاری مولانا ظہور احمد قادری تھے ۔محمد یامین جونئیر نقشبندی نے صدارتی خطاب میں کہاکہ بھارتی دھمکیوں اوردشمنان اسلام کی سازشوں کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے،23مارچ کوقیام پاکستان کی پہلی اینٹ رکھی گئی تھی اوربانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری المعروف امیرملت سرکارؒ کی زیر سرپرستی میں 5ہزار سے زائد مشائخ عظام کی ظاہری وباطنی تائید وحمایت کیساتھ قیام پاکستان کے خواب کوصرف 7سال کے عرصہ میں تعبیر کردیا ،آج ہمارے مرشد کریم حضورصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی سرپرستی میں علماء ومشائخ عظام اوران کے لاکھوں مریدین وعقیدت منداستحکام پاکستان کیلئے کلیدی کرداراداکررہے ہیں۔قاری مولانا ظہور احمدقادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ خلفائے راشدینؓ ،ازواج مطہراتؓ اورآل رسول اہلبیت اطہارؓسے محبت کرنیوالے ہی سچے مومنین کی نشانی ہے،درحقیقت جو سچے ہوتے ہیں وہ تمام سچوں سے سچی عقیدت ومحبت کرتے ہیں وہ کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے ۔محمد نوید عظیم نقشبندی (نائب امیر حلقہ )نے کہاکہ حضورنبی کریم ﷺ کے پہلے حبیبؓاوروارث ،امام العاشقین،امیر المومنین وامام المتقین حضورسیدنا صدیقِ اکبرؓ ہیں،قرآن پاک میں آپؓ کی شان اقدس میں کئی آیات کانزول ہوایہاں تک کہ آپؓ کوصحابی رسول ﷺکاخطاب بھی خودخداوند قدوس نے عطا فرمایا ،آپؓ کاذکرپاک کرلینا ہی ہمارے لئے دنیا وآخرت کابہترین سرمایہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے تمام محبوبوں حبیبوں سے سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ۔ شرکائے محفل سمیت مسافروں،راہ گیروں میں لنگر صدیقیؓ اورسلسلہ عالیہ لاثانیہ کانایاب لٹریچر تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی گئی۔محفل پاک انتظامیہ عہدیداران وکارکنان میں محمد عامرعظیم (سیکرٹری نشرواشاعت )،محمد ذیشان (فنانس سیکرٹری )،محمد زوہیب،محمد عرفان ،محمد طارق ،محمد زاہد عظیم ،محمد شعیب ،محمد عمران،محمد شہزاد عظیم ،محمد عمیر عظیم،شاہ نور،سید حیدرعلی شاہ اورذیشان نیازی شامل ہیں۔محفل پاک صدیقیؓ کے اختتام پرملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题