زند گی میں رشتوں کی قدر کر نی چا ہئے،عامر شاہ،آصف الخیری،مظہر اقبال،نثار احمد
غم بھلایا نہیں جا سکتا، انور رضا کے بھا ئی،شمیم آراء کی والدہ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب
راولپنڈی(یواین پی)ادارہ کنزالایمان کے سر براہ علامہ ابو العباس محمد ہا شم حقانی اور ممتاز عالم دین سید عا مر شاہ نے کہا ہے کہ مو ت بر حق ہے،اللہ تعالیٰ نے مو ت کے ساتھ انسانی اعمال کا سلسلہ تو منقطع کر دیا لیکن دعاؤں سلسلہ تا ابد جاری رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ای لائبریری میں جرنلسٹ فا ؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعز یتی ریفرنس خطاب کر تے ہو ئے کیا ،یہ تعز یتی ریفرنس نیشنل پر یس کلب کے سیکر ٹری جنرل انور رضا کے بڑے بھائی اورربجا کی جنرل سیکرٹری شمیم آراء کی والدہ کی نا گہانی مو ت کے باعث منعقد کیا گیا تھا ،اس موقع پرصدر آر آئی یو جے (دستور) مظہر اقبال،صدر ربجا نثار احمد،صدر جر نلسٹ فا ؤنڈیشن ذوالفقار علی ملک،جنرل سیکرٹری تنزیل الراحمن بٹ، سی ڈی اے لیبر یو نین امان اللہ خان گروپ کے پر یس سیکرٹری آصف محمود الخیری ، سیکرٹری اطلاعات جے ایف رفا قت حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں بانی ربجا قر بان ستی،عزیز ملک،محبوب ملک، راجہ عتیق جر نلسٹ فا ؤ نڈیشن کے دیگر عہد یداران راجہ جا وید،طاہر جعفری ، ارشد بلوچ ، عامر محبوب،فائزہ شاہ ،قمر عباسی،سیف اللہ انجم اور دیگر بھی مو جود تھے، مقر رین نے اپنے خطابات میں کہا کہ دنیا سے چلے جانے والا ہمارا ہر قریبی اورخونی رشتہ، عزیز دوست ہمیں پچھتا وے کا ایک گلدستہ دے جاتا ہے ، اس گلدستے کو ہم ہر وقت ساتھ لے کر چلتے ہیں، نہ سکون سے سو سکتے ہیں نہ جی سکتے ہیں،اس لئے ہمیں آ خرت کی تیا ری کر نی چا ہے اور جو قریبی رشتے ہیں انکی قدر کر نی چاہئے۔