کراچی: (یواین پی) اسٹاک ایکسچینج 635 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 965 پوائنٹس پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج انویسٹرز سرگرم نظر آئے شیئر کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ بات چیت مثبت سمت میں جانے کی توقعات کے باعث انویسٹر کا اعتماد بڑھا ہے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ اس وقت شیئرز کی قیمتیں کافی پرکشش ہیں اور عام انویسٹر کے لیے مارکیٹ میں انٹری کا بہترین موقع ہے۔