حکومت سے اب کوئی تعاون نہیں ہوگا، سردار ایاز صادق

Published on March 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت سے اب کوئی تعاون نہیں ہوگا۔ پورا پاکستان جانتا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے۔نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مختلف ہم خیال سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ اِس کے لیے وہ اپنی جماعت کو بھی قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ نواز شریف ملکی سیاست کی ضرورت ہیں۔انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر بھی مختلف حوالوں سے تنقید کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے۔ اُنہوں نے قرار دیا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题