ایک اچھے اسٹیج پلے کے لئے اچھی ٹیم اور اچھا ورک بہت ضروری ہے رائٹرو ڈائریکٹرکا خصوصی انٹرویو
لاہور(یو این پی)فل کامیڈی فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’سیاسی تھیٹر‘‘قذافی سٹیڈیم ہال نمبر دومیں نمائش کے لئے پیش کیا گیا اس ڈرامہ نے اسٹیج کی دنیا میں ایک ہل چل مچادی اور جس طرح شائقین ڈرامہ نے اسے پسند کیا اس سے میرے حوصلے جواں ہوئے ایک اچھے اسٹیج پلے کے لئے اچھی ٹیم اور اچھا ورک بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،ایکٹرو ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ’’سیاسی تھیٹر‘‘ کے پروڈیوسر بھٹی برادران علی اصغر،فیصل شہزادشارجہ ہیں رینا ایرانی ،سنیہا چوہدری،زینت امان،نداچوہدری ٹو،ایم اے ٹھاکر،روشنی خان،بلورانی ،رضا ایئر پورٹ،نرالہ چن،امتیاز مغل،نفیس خان اور سلمان چوہدری شامل ہیں اس ڈرامہ نے شاندار بزنس کیا