ایم اے ٹھاکر کامیاب ڈائریکٹر بہت اچھے اور ملنسار ہیں ان کیساتھ کام کرنا اعزاز ہے حنا علی
لاہور(یواین پی)لاکھوں دلوں کی دھڑکن ،لاہوری شہزادی حناعلی عرصہ بعد معروف ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکرکے اسٹیج ڈرامہ ’’ ویلکم حنا علی‘‘ میں جلوہ گرہوکر اپنے حسن کے جلوے دکھائیں گی اور نئے فل کامیڈی فیملی اسٹیج ڈرامہ’’ ویلکم حنا علی‘‘ میں اسپیشل ڈانس آئٹم بھی پیش کرینگی اس موقع پہ معروف اسٹیج اداکارہ حنا علی نے یواین پی سے ایک انٹرویو کے دوران بتایا میں ایک عرصہ بعد رائٹر،ایکٹرو ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر کے ساتھ دوبارہ ان کے اسٹیج ڈرامہ ’’ویلکم حنا علی‘‘ میں مرکزی رول کر رہی ہوں ان کے ساتھ کام کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ایک کامیاب ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ بہت اچھے اور ملنسار انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے قذافی سٹیڈیم ہال نمبر دومیں اسٹیج ڈرامہ ہو رہا ہے