تھرپارکر ، اچانک آگ لگنے سے 8 گھر جل کرخاکستر

Published on March 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

کراچی ( یواین پی)تھرپارکر ضلع کے گاؤں کانٹیو میں اچانک آگ لگنے سے 8 گھر جل کرخاکستر گھروں میں موجود ہزاروں روپے کا قیمتی سامان بھی جل کر راکھ بروقت اطلاع دینے کے باوجود فاہر بریگیڈ گاڑی کافی تاخیر سے پہنچی بڑی مشکل سے متاثرین نے اپنی مدد سے آگ پر قابو پایا ہمارا سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا دو بچیوں کے جہیز کا سامان بھی جل کر راکھ ۔تفصیلات کے مطابق شام گئےتھر کے گاؤں کانٹیو میں شدید گرمی میں اچانک غریب میگھواڑوں کے گھروں کو آگ لگ گئی جس کے باعث آٹھ “8”گھر جل کر خاکستر ہوگئے گھروں میں موجود ہزاروں روپے کا قیمتی سامان جل گیا آگ سے گھروں میں موجود دو بچیوں کے جہیز کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ ان دوبچیوں کی سولہ “16” اپریل کو شادی طے تھی آگ سے گھر جلنے والے متاثرین میں مدن ، گوتم ،رمیش،تارو، پرتاب ،مجنوں ،اندرو، مگھو شامل ہے متاثرین کا کہنا ہےکہ ہمارا سب کچھ تباہ وبرباد ہوگیا غریب متاثرین کا کہنا ہےکہ ہماری مدد کی جائےہمارا سب کچھ ختم ہوگیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes