کسی گیت کا عوام میں مقبول ہونا سنگر کا سرمایہ حیات ہوتا ہے گلوکارہ انعم خان
لاہور (یو این پی) معروف شاعرعلی احمدکا لکھا ہوا گیت’’آوارہ جیا دل‘‘نامورگلو کارہ انعم خان کی مدبھری آواز میں ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پہ مقبول تفصیل کے مطابق نامورگلو کارہ انعم خان کے سونگ ’’آوارہ جیا دل ‘‘نے ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پہ دھوم مچادی شائقین موسیقی خوب پسند کر رہے ہیں سنگر انعم خان نے یواین پی کو بتایا کہ میرا نیا گیت’’آوارہ جیا دل ‘‘ کی شاعری بہت اعلی ہے جبکہ اس سونگ کی مدھر دھنیں دل میں اترنے والی ہیں شائقین موسیقی اسے مدتوں یاد رکھیں گے اور کسی گیت کا عوام میں مقبول ہونا سنگر کا سرمایہ حیات ہوتا ہے اس کی موسیقی ابی خان نے ترتیب دی ہے جبکہ اس سونگ کے پروڈیوسرخرم بھٹی ہیں۔