اسلام آباد: (یواین پی) روایتی میدان جنگ کے بعد بھارت کو ہائبرڈ جنگ میں بھی شکست، اعتراف بھارتی جنرل نے خود کر دیا۔ بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسین نے کہا ہے کہ انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے ہمیں آئی ایس پی آر سے سیکھنا چاہیے۔ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور قوم سے دور کر دیا ہے۔بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی۔ امریکا نے بھی یہ سیکھنے میں 18 سال لگائے۔سابق انڈین کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری کھڑے ہوئے۔ بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا ہے۔ بھارت خود کو بائبرڈ جنگ کے لیے تیار کرے۔