حیدرآباد میں پابندی کے باوجود مین پوری کی کھلے عام فروخت

Published on March 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments


حیدرآباد (علی رضا) مختلف علاقے جن میں لطیف آباد کے مختلف یونٹوں نمبر 5/10/8/11/12 حسین آباد سمیت دیگر علاقوں اور حیدرآباد سٹی میں حیدر چوک ، گاڑی کھاتہ،اسٹیشن روڈ ، نشاط چوک کے اطراف ، اور دیگر چھوٹے بڑے علاقوں کے گلی محلوں بازاروں کے چوراہوں پر مین پوری کھلے عام فروخت کروائی جارہی ہے ، المیہ تو یہ ہے کے بازار کے اندر ایک شخص کھلے عام خاکی تھیلا لئے بیٹھا ہے اور لوگ مین پوری کے نام پر زہر خرید رہے ہیں ، سندھ ہائی کورٹ کا حکم نظرانداز کردیا گیا ہے، جب مین پوری سیلز مینوں نے کام چھوڑا تو اب افسوس کے ساتھ معزور افراد کے زریعے یہ کالا دھندا جاری ہےپولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، 50 سے 80 روپے میں منہ کا کینسر بیچا جارہا ہے ، سندھ حکومت اور اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے اور خدارا نوجوان نسل اور عام آدمی کو مزید بربادی سے بچایا جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes