اونت کٹارا کے پودے کا بیج ہیپاٹائٹس‘ جگر کے کینسر کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے ماہر نباتات محمد صیام

Published on February 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 3,698)      1 Comment

\"6\"
لاہور (یواین پی) اونت کٹارا کے پودے کا بیج ہیپاٹائٹس‘ جگر کے کینسر ‘شوگر‘گردے کے امراض کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہےِ ، اس بیج کو بسکٹ‘کیک ‘پیزا بنانے میں گندم کی جگہ استعمال کیا جائے تو یہ غذا کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔ ماہر نباتات محمد صیام نے ’’یواین پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے جگر کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے ، اونت کٹارا کا بیج ہیپا ٹائٹس سی کے وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہے جو جگر کے کینسر سمیت جگر کے پیچیدہ امراض کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جگر کی اصلاح کیلئے اونت کٹارا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے،ہر شخص کو 6ماہ میں ایک بار اس بیج کو ضرور استعمال کرنا چاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ اس بیج میں سلی میرین پائی جاتی ہے جو جوہر اعظم کا کام کرتی ہے،یہ شوگر کے امراض کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے اور جسم سے انسولین کے ضیاع کو روکتی ہے،کولیسٹر ول کو کم کرتی ہے ، کینسر کے خلیات کی بڑھوتری کو روکتی ہے ،جوڑوں کے درد کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو روکنے کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔محمد صیام نے بتایا کہ اونت کٹارا قبض‘جگر کی سوزش‘گردے کے خلیات کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو درست کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یورپ میں اس بیج کو کافی بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ماہر نباتات محمد صیام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر اونت کٹارا کے بیج کو بسکٹ‘کیک ‘پیزا ‘قہوہ اورکافی بنانے میں استعمال کیا جائے تو یہ غذا کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیک‘بسکٹ‘پیزا میں استعمال ہونے والے گندم کے آٹے کی جگہ 3فیصد اونت کٹارا کا بیج استعمال کیا جائے تو یہ بہترین غذا اور صحت کے لیے مفید ہے۔

Readers Comments (1)
  1. محمد اشرف says:
    السلام علیکم بھائی جان آپ نے اونت کٹارا کے فوائد توبتا دیئے مگر اسکا ہیپاٹائٹس کے مریض کو اسکا استعمال نہیں بتایا کہ اسکو استعمال کیسے کرنا ھے پلیز اسکا استعمال بتا دئیں آپ کی بہت بہت مہربانی ہوگی




WordPress Blog

WordPress主题