بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے کے قریب دھماکہ

Published on March 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

سری نگر: (یواین پی) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری نگر میں بنی ھال کے علاقے میں بھارتی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا، سیکورٹٰی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اہلکاروں میں سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔دھماکہ صبح 10 بجکر 30 منٹ کے قریب ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ہنڈائی سنٹرو ماڈل کی گاڑی اس میں مکمل تباہ ہو گئی، زور دار دھماکے کی وجہ سے سیکورٹی اہکاروں کی بس کو بھی نقصان پہنچا۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد، کیمیکل اور ایل پی جی سیلنڈرز موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق قافلے میں سیکیورٹ اہلکاروں کی 10 گاڑیاں موجود تھیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو بھی سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں 40جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes