احتیاطی تدابیر پر عمل کے ذریعہ کینسر سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ماہرین

Published on February 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

\"7\"
اسلام آباد (یواین پی) کینسر یا سرطان انتہائی موذی مرض ہے جس کا علاج آج بھی دنیا بھر کے ڈاکٹروں کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اور دنیا بھر کے ماہرین، ڈاکٹر اور محققین مرض کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کے ذریعہ مرض سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بند گوبھی، مشروم، بروکولی، گاجر، میٹھے آلو، چکوترا، انگور، ٹماٹر، چیری، سٹرابری، پپیتا، نارنجی، لیموں، السی کے بیج، لہسن، ہلدی، سبز چائے، سویابین اور تربوز وغیرہ میں پائے جانے والے اجزاء کینسر سے بچاؤ میں کافی حد تک معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog