نریندر مودی کو ہر پلیٹ فارم پر ٹف ٹائم دیں گے: شہریار آفریدی ‌

Published on April 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اب جاگ چکی ہے، پاکستان سب مسلمانوں کی آواز بنے گا، سب کو اپنی ذات کے بجائے پورے ملک اور عوام کا سوچنا ہوگا۔
وزیرمملکت برائے داخلہ نے یوتھ سمٹ سے دھواں دھار خطاب کیا، پاکستان میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو برابر حقوق دینے کا اعلان، نوجوانوں کو ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے محنت کرنے کا پیغام دیا۔شہریار آفریدی نے کہا بھارت اور اسرائیل مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں، مودی باز نہ آیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے، واپیس آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل ہمارے جذبے کو نجانے کیا ہو گیا ہے کہ ہم جیتے ہوئے میچ ہار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر پاک فوج کے حق میں نعرہ لگوایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes