چنیوٹ میں انسانیت سوز واقعہ، جواری شوہر بیوی جوئے میں ہار گیا

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

چنیوٹ: (یو این پی) چنیوٹ انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں جواری شوہر نویں جماعت کی طالبہ بیوی جوئے میں ہار گیا۔ نشہ میں دھت شوہر نے بیوی کو رات جواریوں کے ساتھ گزرنے کے انکار پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نشہ میں دھت شوہر علی رضا نے اپنہ اہلیہ مہوش کو ناصرف بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ تیز دھار آلے سے اس کے چہرے پر کٹ لگا دئیے۔ متاثرہ خاتون مہوش کے مطابق میرے انکار پر شوہر مجھے کمرے میں بند کر کے جواری دوستوں کو بلانے چلا گیا۔متاثرہ خاتون مہوش نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ نہم جماعت کے پیپر دینے میکے آئی تھی جہاں گزشتہ رات اس کا شوہر علی رضا اس گھر لے گیا اور میری رول نمبر بھی پھاڑ دی اور دھمکی دی کہ اگر میری بات نا مانی تو تمہارا مستقبل بھی خراب کر دوں گا۔خاتون نے زخمی حالت میں بمشکل گھر سے بھاگ کر شوہر سے جان بچائی۔ متاثرہ خاندان نے ارباب اختیار سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes