وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلیفون، مقامی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حکمران جماعت کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ترک صدر رجب طیب اردوان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کامیابی آپ پر ترک عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستانی عوام بھی ان انتخابات میں آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام آپ کو مسلم دنیا کے جذبات کی ترجمانی کرنے والا ایک عظیم رہنما سمجھتے ہیں۔ ترکی ہمیشہ پاکستان کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے مبارکباد کے پیغام اور جذبہ خیر سگالی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک بھائی چارے اور دوستی کے رشتے سے جڑے ہیں۔ ترکی پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے ترک صدر کو دوبارہ دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes