شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فون، والد کے انتقال پر تعزیت

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر تعزیت کی جو کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ شہباز شریف نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حوصلہ بھی دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت میرے اوپر بھی آیا تھا تو بہت سے لوگوں نے مجھے حوصلہ دیا تھا۔ اس وقت سردار عثمان بزدار نے بھی مجھے فون کر کے حوصلہ دیا تھا اور مجھ سے تعزیت بھی کی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题