نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

کھٹمنڈو: (یواین پی) نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں‌ تاہم سیلاب کے باعث سڑکیں بہہ جانے سے بعض علاقوں تک رسائی میں‌ مشکلات درپیش ہیں.طوفانی بارشوں اور ہواؤں سے سب سے زیادہ متاثر نیپال کا ضلع بارا ہوا، حکام کے مطابق تیز ہواؤں نے مواصلاتی نظام درہم برہم کر دیا۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور کھمبے گرنے کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئیں۔مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس اور ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ تاہم بعض علاقوں میں سیلاب سے سڑکیں بہہ جانے کے سبب امدادی سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题