روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کے طوفان کی پیشگوئی

Published on April 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی، معاشی ترقی کی رفتار میں خطرناک کمی کی پیشگوئی، شرح نمو چھ نہیں 3.9 فیصد رہے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی ترقی کا عمل سست روی کا شکار، بجٹ خسارے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اڑان سے مہنگائی بڑھے گی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی رفتار میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضوں میں کمی کے باعث نجی شعبے کو قرضے کی دستیابی میں اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی متوقع طور پر بلند شرح پر ہی رہے گی۔ بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث بھاری غیر ملکی قرضے لینا پڑیں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔ خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی شعبے کی ترقی کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme